سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
غیظ و غضب سے اجتناب کرنے کی نصیحت
حدیث نمبر: 2414
-" اجتنب الغضب".
ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میرے لیے ایسے امور کی نشاندہی کریں، جن کو میں اپنی زندگی میں اپنا لوں اور زیادہ (امور) بیان نہ کریں کیونکہ میں بھول جاتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غیظ و غضب سے پرہیز کر۔“ اس شخص نے پھر وہی سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(بس) تو غصے سے (ہی) اجتناب کر۔“