سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
عذاب سے نجات دلانے والے اور جنت میں داخل کرنے والے اعمال
حدیث نمبر: 2365
- (1- تعبدُ (وفي رواية: اعبد) الله ولا تشركُ به شيئاً. 2- وتقيمُ الصلاة المكتوبة. 3- وتؤدّي الزكاة المفروضة. 4- وتصومُ رمضان. 5- وتحجّ وتعتمرُ. 6- وانظر ما تحبّ من النّاس أن يأتوه إليك؛ فافعله بهم، وما كرهت أن يأتوه إليك؛ فذرهم منه).
محمد بن جحادہ ایک آدمی سے، وہ بنو عنبر قبیلہ والے اپنے ساتھی سے، وہ اپنے باپ ابومنتفق سے روایت کرتا ہے، وہ کہتے ہیں: میں مکہ آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دریافت کیا۔ لوگوں نے کہا وہ عرفہ میں ہیں، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہاں پہنچ گیا، جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونے کا ارادہ کرتا تو صحابہ مجھے روک دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو چھوڑ دو۔“ میں آپ کے اتنا قریب ہو گیا کہ آپ کی سواری کی گردن میری سواری کی گردن سے مل گئی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا عمل بتائیں جو مجھے اللہ کے عذاب سے دور کر دے اور جنت میں داخل کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(۱) اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ (۲) فرض نماز قائم کرو (۳) زکوٰۃ ادا کرو (۴) ماہ رمضان کے روزے رکھو (۵) حج و عمرہ ادا کرو (۶) (نیز اپنا) جائزہ لو کہ جو تم اپنے حق میں پسند کرو کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا سلوک کریں، تم بھی وہی (سلوک) ان کے ساتھ کرو اور جو تم ناپسند کرتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ ایسا کریں، تم بھی ان کے ساتھ ویسا (سلوک) نہ کرو۔“