سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
غیبت کا مفہوم
حدیث نمبر: 2361
-" الغيبة أن تذكر من المرء ما يكره أن يسمع".
سیدنا مطلب بن عبدالملک بن حنطب سے مرسلاً روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: غیبت کیا ہے؟ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کی ایسی بات بیان کرنا، جس کو وہ سننا ناپسند کرے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ بات حق (اور درست) ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو نے (کسی کے بارے میں) غیر حق بات کی تو وہ تو بہتان ہو گا (نہ کہ غیبت)۔“