Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
اللہ تعالیٰ سے کیسے شرمایا جائے؟
حدیث نمبر: 2356
-" أوصيك أن تستحي من الله عز وجل كما تستحي رجلا من صالحي قومك".
سیدنا سعید بن زید انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے الله کے رسول! مجھے نصیحت فرمائیں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ تو الله تعالیٰ سے اس طرح شرم کر جس طرح تو اپنی قوم کے نیکوکار شخص سے شرماتا ہے۔