Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
شرم و حیا کی فضیلت
حدیث نمبر: 2354
-" الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة والبذاء من الجفاء والجفاء في النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حیاء ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں (‏‏‏‏لے جانے والا) ہے اور بدکلامی و بدزبانی، اکھڑ مزاجی (‏‏‏‏بدخلقی) سے ہے اور اکھڑ مزاجی آگ میں (‏‏‏‏لے جانے والی) ہے۔