Note: Copy Text and Paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
فقاہت فی الدین اور حسن اخلاق کن لوگوں کی صفات ہیں
حدیث نمبر: 2347
-" خصلتان لا تجتمعان في منافق: حسن سمت، ولا فقه في الدين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو خوبیاں منافق میں جمع نہیں ہو سکتیں: حسن اخلاق اور دین میں فقاہت۔