سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق
نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث
صغیرہ گناہوں سے اجتناب بھی ضروری ہے، چھوٹے گناہوں کی کثرت بھی مہلک ہے
حدیث نمبر: 2320
-" يا عائشة! إياك ومحقرات الذنوب، فإن لها من الله طالبا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”اے عائشہ! حقیر سمجھے جانے والے گناہوں سے گریز کرنا، یقیناً ان کے متعلق بھی اللہ کی طرف سے باز پرس ہو گی۔“