سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق
نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث
مومن کو خوش کرنا، اس کا قرضہ چکانا اور اس کو کھانا کھلانا افضل اعمال ہیں
حدیث نمبر: 2311
-" أفضل العمل أن تدخل على أخيك المؤمن سرورا أو تقضي عنه دينا أو تطعمه خبزا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا اپنے مسلمان بھائی کو خوش کرنا، یا اس کا قرضہ چکانا، یا اس کو کھانا کھلانا۔“