Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
بخل کو کیسے دور کیا جائے؟ مال کے ذریعے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنا
حدیث نمبر: 2300
-" يا أيها الناس ابتاعوا أنفسكم من الله من مال الله، فإن بخل أحدكم أن يعطي ماله للناس فليبدأ بنفسه وليتصدق على نفسه فليأكل وليكتس مما رزقه الله عز وجل".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اللہ تعالیٰ سے اس کے مال کے عوض اپنے نفس خرید لو، اگر کوئی آدمی لوگوں کو اپنا مال دینے کے معاملے میں کنجوسی کرے تو اپنے اوپر خرچ کرنا شروع کر دے اور اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے میں سے کھائے پئے اور ملبوسات زیب تن کرے۔