سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
مومن اپنے آپ کو ذلیل کیسے کرتا ہے؟
حدیث نمبر: 2298
-" لا ينبغي لمؤمن أن يذل نفسه، قالوا: وكيف يذل نفسه؟ قال: يتعرض من البلاء ما لا يطيق".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات مومن کے شایان شان نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرتا پھرے۔“ صحابہ نے عرض کی: آدمی اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ ایسی آزمائشوں کے درپے ہو جاتا ہے کہ جن کی اس میں طاقت نہیں ہوتی۔“