Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
مومن آزمائشوں سے مفید تاثر لیتا ہے
حدیث نمبر: 2275
-" مثل المؤمن كمثل الخامة من الزرع تميلها الريح مرة هكذا ومرة هكذا ومثل المنافق كمثل الأرزة المجذية (¬1) على الأرض حتى يكون انجعافها مرة".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کی مثال اس تروتازہ کھیتی کی مانند ہے جسے ہوائیں ادھر ادھر جھکاتی رہتی ہیں اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی طرح ہے جو زمین پر سیدھا کھڑا رہتا ہے، حتی کہ ایک ہی دفعہ اچانک اکھاڑ لیا جاتا ہے۔