Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
ایک ہی دن میں روزہ رکھنے، مریض کی تیمارداری کرنے، جنازہ پڑھنے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 2270
-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کون روزہ دار ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کس نے مریض کی بیمار پرسی کی ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کس نے کوئی نماز جنازہ پڑھی ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ مروان کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر میں فرمایا: جس آدمی میں ایک دن میں یہ صفات جمع ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔