سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
توبہ واستغفار کا حکم
حدیث نمبر: 2251
-" يا أيها الناس! توبوا إلى الله واستغفروه، فإني أتوب إلى الله وأستغفره في كل يوم مائة مرة".
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں اور ایک روایت میں ہے: وہ کہتے ہیں کہ میں مسجد کوفہ میں ایک عمر رسیدہ صحابی کے پاس بیٹھا تھا، اس وقت انہوں نے مجھے ایک حدیث بیان کی اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اے لوگو! اللہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو۔ میں تو بارگاہ الہی میں روزانہ سو سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں اور اس سے بخشش کا مطالبہ کرتا ہوں۔“