سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کمزوروں کا خیال رکھنا
حدیث نمبر: 2244
-" كان يأتي ضعفاء المسلمين ويزورهم ويعود مرضاهم ويشهد جنائزهم".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کمزور مسلمانوں کے پاس جاتے، ان سے ملاقات کرتے، ان کے مریضوں کی بیمار پرسی کرتے اور ان کے جنازوں میں حاضر ہوتے۔“