Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
اللہ تعالیٰ کا بندوں کے ساتھ معاملہ ان کے ظن کے مطابق ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2239
-" قال الله عز وجل: عبدي! أنا عند ظنك بي، وأنا معك إذا ذكرتني".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل نے فرمایا: اے میرے بندے! میرے بارے میں جو تیرا گمان ہو گا میں اسی کے مطابق تجھ سے پیش آؤں گا اور جب تو میرا ذکر کرے گا تو میں تیرے ساتھ ہوں گا۔