سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
احکام الٰہی کی پاسداری سے فاقہ ختم ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 2218
-" إن الله يقول: يا ابن آدم تفرغ لعبادتي أملأ صدرك غنى وأسد فقرك وإن لا تفعل ملأت يديك شغلا ولم أسد فقرك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! (ہر کام سے سبکدوش ہو کر) میری عبادت میں منہمک ہو جا، میں تجھے بے نیاز کر دوں گا اور تیرا فقر و فاقہ پورا کردوں گا۔ اگر تو نے اس طرح نہ کیا تو میں تجھے (دنیوی امور میں) مصروف کر دوں گا اور (کبھی بھی) تیری فقیری کو پورا نہیں کروں گا۔“