سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
کون سا عمل مقبول ہے؟
حدیث نمبر: 2217
-" إن الله عز وجل لا يقبل من العمل إلا ما كان له خالصا وابتغي به وجهه".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ایک آدمی اجر و ثواب اور صیت و شہرت کی خاطر جہاد کرتا ہے، اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کوئی (اجر و ثواب) نہیں ملے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ یہی فرمایا کہ ”اسے کوئی (ثواب) ملے گا۔“ پھر فرمایا: ”بیشک اللہ عزوجل صرف وہی عمل قبول کرتا ہے جو اسی کے لیے خالص ہو اور اس کی ذات کی تلاش کے لیے کیا گیا ہو۔“