Note: Copy Text and to word file

سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
برے لوگوں کی نحوست
حدیث نمبر: 2215
-" إن الله إذا أنزل سطوته بأهل نقمته وفيهم الصالحون، فيصابون معهم، ثم يبعثون على نياتهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب اللہ تعالیٰ اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کرے گا تو ان میں نیک لوگ بھی ہوں گے، کیا وہ بھی (برے لوگوں کے ساتھ) ہلاک ہو جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے تو نیک لوگ بھی اس عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں، لیکن ان کا حشر ان کی نیتوں کے مطابق ہو گا۔