سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی بےوقعتی
حدیث نمبر: 2211
-" والذي نفسي بيده للدنيا أهون على الله من هذه على أهلها. يعني شاة ميتة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری جس کو اس کے مالک نے (بے قیمت سمجھ کر) پھینک دیا تھا، کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ مردار جس قدر اپنے مالک کے لیے حقیر ہے، دنیا اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ پر حقیر (اور بے وقعت) ہے۔“