سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
امانت، سچائی، حسن اخلاق اور بقدر کفایت رزق کی اہمیت
حدیث نمبر: 2202
-" أربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا، حفظ أمانة وصدق حديث وحسن خليقة وعفة طعمة".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تجھ میں چار خصائل پائے جاتے ہوں تو تجھے دنیا کے کسی فائدے سے محرومی کا کوئی افسوس نہیں ہونا چاہیے: امانت کی حفاظت، سچا کلام، حسن فطرت اور رزق کی پاکدامنی۔“