سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
دوران سفر روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 2152
-" أي ذلك عليك أيسر فافعل. يعني إفطار رمضان أو صيامه في السفر".
سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سفر میں روزوں کے بارے میں سوال کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(سفر میں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے میں سے) جس چیز میں تیرے لیے آسانی ہو، وہ اختیار کر لے۔“