سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
مشرکوں سے معاونت نہ لی جائے
حدیث نمبر: 2146
-" إنا لا نستعين بالمشركين على المشركين".
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بروز اتوار نکلے اور ثنیہ وادع کو عبور کر گئے، آپ کو ہتھیاروں سے لیس ایک لشکر نظر آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون لوگ ہے۔“ صحابہ نے کہا: یہ عبداللہ بن ابی بن سلول ہے، جو سیدنا عبداللہ بن سلام کے قبیلے بنو قینقاع کے چھ سو یہودی رفقا کے ہمراہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آیا یہ لوگ مسلمان ہو گئے ہیں؟“ انہوں نے کہا: نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے کہو کہ لوٹ جاؤ، میں مشرکوں کے خلاف مشرکوں سے مدد طلب نہیں کرتا۔“