سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
ہجرت اور جہاد لازم و ملزوم ہیں
حدیث نمبر: 2142
-" إن الهجرة لا تنقطع ما كان الجهاد".
سیدنا جنادہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دفعہ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ ہجرت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، اس بارے میں ان کی آرا میں اختلاف نظر آنے لگا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہجرت منقطع ہو چکی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک جہاد باقی ہے، ہجرت کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکتا۔“