سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
تیراندازی کی تر غیب
حدیث نمبر: 2116
- (من علِم الرمي ثم تركه؛ فليسَ منّا، أو قد عصَى).
عبدالرحمٰن بن شماسہ سے روایت ہے کہ فقیم لخمی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم ان دو نشانوں کے درمیان آتے جاتے رہتے ہو، حالانکہ تم عمر رسیدہ ہو اور یہ عمل تمہارے لیے باعث مشقت ہو گا۔ سیدنا عقبہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث نہ سنی ہوتی تو اس مشقت میں نہ پڑتا۔ حارث نے کہا: میں نے ابن شماسہ سے کہا: وہ کون سی حدیث ہے؟ انہوں نے کہا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تیر اندازی سیکھی اور پھر ترک کر دی، وہ ہم میں سے نہیں۔“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے نافرمانی کی۔“