سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
معذب اقوام کی جائے عذاب سے کیسے گزرا جائے؟
حدیث نمبر: 2114
- (إذا مررتُم على أرضٍ قد أهلكت بها أمَّةٌ من الأمم؛ فأغِذُّوا السَّيْر).
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم ایسی زمین سے گزرو، جہاں کوئی امت ہلاک ہوئی ہو، تو تیز چلا کرو۔“