Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
اس طرح بیٹھنا منع ہے کہ جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو، نماز میں لباس کی دو ممنوعہ صورتیں
حدیث نمبر: 2021
-" نهى عن مجلسين وملبسين، فأما المجلسان: فجلوس بين الظل والشمس، والمجلس الآخر: أن تحتبي في ثوب يفضي إلى عورتك، والملبسان: أحدهما: أن تصلي في ثوب ولا توشح به. والآخر: أن تصلي في سراويل ليس عليك رداء".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ دو بیٹھکوں اور دو لباسوں سے منع فرمایا. دو بیٹھکیں یہ ہیں: (۱) سورج کی دھوپ اور سائے کے درمیان بیٹھنا اور (۲) ایک کپڑے میں یوں حبوہ بنانا کہ ستر ننگا ہو رہا ہو۔ اور دو لباس یہ ہیں (۱) توشیح کیے بغیر ایک کپڑے میں نماز پڑھنا اور (۲) (جسم کے اوپر والے حصے پر) چادر اوڑھے بغیر صرف شلوار پہن کر نماز پڑھنا۔