سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
نیا لباس پہننے والے کے لیے دعا
حدیث نمبر: 1974
-" البس جديدا وعش حميدا ومت شهيدا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر ایک سفید کپڑا دیکھا اور پوچھا: ”تمہارا کپڑا نیا ہے یا دھویا ہوا؟“ انہوں نے کہا: دھویا ہوا ہے، ایک روایت میں ہے: نیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نئے (کپڑے) پہنتے رہو، تعریف والی زندگی گزارو اور شہادت والی موت مرو۔