سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
خود پسندی کا انجام بد
حدیث نمبر: 1970
-" بينما رجل في حلة له وهو ينظر في عطفيه إذ خسف الله به، فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامة".
کریب کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی بینائی ختم ہو جانے کے بعد ابولہب کی گلیوں میں ان کی راہنمائی کرتا تھا، ایک دن انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ (سیدنا عباس رضی اللہ عنہما) سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک آدمی عمدہ پوشاک (زیب تن کرکے) چل رہا تھا اور خود پسندی کا اظہار کر رہا تھا، اچانک اللہ تعالیٰ نے اس کو دھنسا دیا، اب وہ قیامت تک اس میں دھنستا جائے گا۔“