سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
بالوں کو سنوارنا . . . روزانہ کنگھی کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1964
-" كان ينهانا عن الإرفاه، قلنا: وما الإرفاه؟ قال: الترجل كل يوم".
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صحابی مصر میں عامل تھا، اس کے بال بکھرے ہوئے، بلکہ بہت بکھرے ہوئے تھے، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوسرا صحابی آیا اور اسے کہا: کیا وجہ ہے کہ تیرے بال بہت زیادہ بکھرے ہوئے ہیں، حالانکہ تو امیر بھی ہے؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں «اِرْفَاه» سے منع فرمایا۔ ہم نے پوچھا: «اِرْفَاه» سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: روزانہ کنگھی کرنا۔