سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
زیتون کے تیل کی فضیلت
حدیث نمبر: 1917
-" كلوا الزيت وادهنوا به، فإنه من شجرة مباركة".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیتون کا تیل کھایا کرو اور اسی سے تیل لگایا کرو، کیونکہ وہ بابرکت درخت سے ہے۔“ یہ حدیث سیدنا عمر، سیدنا ابواسید، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔