سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
مردار سے استفادہ کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1882
- (لا تنتَفِعُوا من الميْتةِ بشيءٍ).
عبداللہ بن حکیم کہتے ہیں: ہمارے جہینہ قبیلے کے کسی سردار نے ہمیں بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف (یہ پیغام) لکھ کر بھیجا تھا: ”مردار کی کسی چیز سے استفادہ مت کرو۔“