سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
کھڑے ہو کر پانی پینا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1838
-" لو يعلم الذي يشرب وهو قائم ما في بطنه لاستقاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کھڑے ہو کر پیتا ہے، اگر اسے پتہ چل جائے کہ اس کے پیٹ میں کیا ہے تو وہ قے کر دے۔“