Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کیا جائے، کیونکہ . . .
حدیث نمبر: 1786
-" لا تكرهوا مرضاكم على الطعام والشراب، فإن الله يطعمهم ويسقيهم".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کیا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں کھلاتا پلاتا رہتا ہے۔ یہ حدیث سیدنا عقبہ بن عامر جہنی، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔