Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
ہر ایک نے موت کا مزہ چکھنا ہے، کیونکہ . . .
حدیث نمبر: 1780
-" يا بنية! إنه قد حضر بأبيك ما ليس الله بتارك منه أحدا لموافاة يوم القيامة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موت کی تکلیف محسوس ہوئی تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے تکلیف! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا: میری پیاری بچی! تیرے باپ پر (وہ موت) غالب آنے والی ہے کہ قیامت کے دن تک پہنچانے کے لیے اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس میں مبتلا کرنا ہے۔