سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
سوتے وقت ہاتھوں کو صاف کرنا
حدیث نمبر: 1775
-" من بات وفي يده غمر (¬1)، فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه". هو من حديث ابن عباس رضي الله عنهما، وله عنه طريقان: ¬ (¬1) في" القاموس":" بالتحريك: زنخ اللحم". اهـ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اس حال میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ پر گوشت کی چکناہٹ لگی ہے اور اسے اس وجہ سے کسی (جانور کے کاٹنے وغیرہ کی صورت میں) نقصان ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو ملامت کرے۔“