Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
میت کے لیے چالیس مومنوں کی سفارش قبول ہوتی ہے
حدیث نمبر: 1769
-" ما من أربعين من مؤمن يشفعون لمؤمن، إلا شفعهم الله فيه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام بیان کرتا ہے کہ عبداللہ کا بیٹا فوت ہو گیا، انہوں نے مجھے کہا: کریب! ذرا اٹھو اور دیکھ کر آؤ کہ کیا میرے بیٹے (کی نماز جنازہ) کے لیے کوئی آیا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: اوہو! تو ہلاک ہو جائے، وہ ہیں کتنے . . . چالیس ہیں؟ میں نے کہا: چالیس سے تو زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا: میرے بیٹے کی میت کو اٹھاؤ، میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اگر چالیس مومن کسی مومن (کی مغفرت) کی سفارش کریں تو اللہ تعالیٰ میت کے حق میں ان کی یہ سفارش قبول فرما لیتا ہے۔