سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
قبر پر بیٹھنا منع ہے
حدیث نمبر: 1752
-" انزل عن القبر، لا تؤذ صاحب هذا القبر".
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ایک قبر پر دیکھ کر فرمایا: ”قبر سے نیچے اتر آؤ، اس قبر والے کو تکلیف نہ دو۔“