سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
نوحہ کرنے، چہرہ نوچنے اور گریبان چاک کرنے کا وبال
حدیث نمبر: 1749
-" النائحة إذا لم تتب قبل موتها تقام يوم القيامة وعليها سربال من قطران ودرع من جرب".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نوحہ کرنے والی عورت نے موت سے پہلے توبہ نہ کی تو اسے قیامت کے دن کھڑاکر دیا جائے گا اور اس پر ایک کرتا تارکول کا ہو گا اور ایک قمیض خارش کی۔“