Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا اور اس وقت خیر والی بات کہنا
حدیث نمبر: 1717
-" إذا حضرتم موتاكم فأغمضوا البصر، فإن البصر يتبع الروح وقولوا خيرا، فإن الملائكة تؤمن على ما قال أهل البيت".
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مرنے والے آدمی کے پاس موجود ہو تو عالم نزع میں اس کی آنکھیں بند کیا کرو، کیونکہ آنکھ روح کے پیچھے چلتی ہے اور (ایسی صورت میں) خیر و بھلائی والی بات کیا کرو کیونکہ فرشتے گھر والوں کی (دعا یا بددعا پر) آمین کہتے ہیں۔