سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
مومن کی قبر کی وسعت
حدیث نمبر: 1709
-" إذا رأى (المؤمن) ما فسح له في قبره، يقول: دعوني أبشر أهلي، فيقال له: اسكن".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مومن اپنی قبر کی کشادگی کو دیکھتا ہے تو کہتا ہے: (فرشتو!) مجھے چھوڑو، میں گھر والوں کو خوشخبری سنانے کے لیے (جانا چاہتا ہوں)۔ لیکن اسے کہا جاتا ہے کہ (اب) آرام کر۔“