Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
میت کو دیکھ کر کھڑا ہونے کی وجوہات اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 1659
-" قوموا! فإن للموت فزعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور فرمایا: کھڑے ہو جاؤ! کیونکہ موت میں گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔