سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا
علاج کرانا مسنون عمل ہے
حدیث نمبر: 1615
-" ألا تدعو له طبيبا".
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیمار کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: ”تم اس کے لیے کوئی ڈاکٹر کیوں نہیں بلواتے؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ بھی ہم کو یہ حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی نے جو بیماری اتاری ہے، اس کی دوا بھی نازل کی ہے۔“