Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا
نظر لگنا حق ہے
حدیث نمبر: 1595
-" أصدق الطيرة الفأل، والعين حق".
سیدنا محمد بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: فال تین چیزوں: گھر، گھوڑے اور بیوی میں ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا: (اگر میں ہاں میں جواب دوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب کی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی۔ البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا تھا: سب سے بہترین شگون اچھی فال ہے اور نظر لگ جانا بھی حق ہے۔