سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا
تیمارداری کرنے والا مریض کو کون سی دعا دے؟
حدیث نمبر: 1583
-" إذا جاء الرجل يعود مريضا فليقل: اللهم اشف عبدك ينكأ لك عدوا أو يمشي لك إلى صلاة، وفي رواية: إلى جنازة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی مریض کی تیماداری کے لئے آئے تو ان الفاظ میں دعا کرے: اے اللہ اپنے بندے کو شفاء دے، تاکہ تیرے دشمن کا مقابلہ کرے یا تیری خشنودی کی خاطر نماز کے لئے جائے (ایک روایت میں ہے کہ نماز جنازہ کی طرف جائے)۔“