سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
فطرتی طور پر عورت کے مزاج میں ٹیڑھا پن ہے
حدیث نمبر: 1513
- (إن المرأة خلقت من ضلع، لن تستقيم لك على طريقة، فإن استمتعت بها؛ استمتعت بها وبها عِوَجٌ، وإن: ذهبت تقيمها كسرتها، وكسرها طلاقها).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی تخلیق پسلی سے ہوئی ہے، یہ کسی طریقے سے بھی تیرے لیے (مکمل) سیدھی نہیں ہو گی۔ پس اگر تو اس سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسی کجی کی حالت میں فائدہ اٹھاتا رہ۔ اگر تو اسے سیدھا کرنے لگے گا تو اسے توڑ ڈالے گا اور اس کا توڑ دینا اس کو طلاق دینا ہے۔“