سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
نیک بیوی سعادت ہے اور بدبخت شقاوت ہے
حدیث نمبر: 1498
-" أربع من السعادة: المرأة الصالحة، والمسكن الواسع، والجار الصالح، والمركب الهنيء. وأربع من الشقاء: الجار السوء، والمرأة السوء، والمسكن الضيق".
سیدنا سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار چیزیں سعادت ہیں: نیک بیوی، وسیع گھر، نیک ہمسایہ اور پرسکون سواری۔ اور چار چیزیں بدبختی ہیں: برا ہمسایہ، بری بیوی، بری سواری اور تنگ گھر۔“