Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
بچہ اپنے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے مابین نسب میں سے کسی فرد کے مشابہ ہو سکتا ہے
حدیث نمبر: 1492
- (إذا أراد الله جل ذكره أن يخلق النسمة، فجامع الرجل المرأة؛ طار ماؤه في كل عرق وعصب منها، فإذا كان يوم السابع؛ أحضر الله له كل عرق بينه وبين آدم، ثم قرأ: [في أيّ صورة ما شاء ركبك]).
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالی انسان کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو مرد اپنی بیوی سے مجامعت کرتا ہے، اس کا مادہ منویہ عورت کی ہر رگ اور پٹھے میں پھیل جاتا ہے، جب ساتواں دن ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس کے اور آدم علیہ السلام کے مابین تمام لوگوں کو حاضر کر دیتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت تلاوت کی «جس صورت میں اللہ نے چاہا تجھ کو جوڑ دیا۔» ‏‏‏‏ (سورہ انفطار: ۸)