Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات
قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان
نذر کی اقسام اور معلق نذر کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 1424
-" قال الله عز وجل: لا يأتي النذر على ابن آدم بشيء لم أقدره عليه، ولكنه شيء أستخرج به من البخيل يؤتيني عليه ما لا يؤتيني على البخل. وفي رواية: ما لم يكن آتاني من قبل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: نذر ابن آدم کو وہ چیز نہیں دلاتی، جو میں نے اس کے مقدر میں نہ لکھی ہو۔ نذر ایک ایسی چیز ہے کہ میں جس کے ذریعے بخیل سے مال نکال لیتا ہوں۔ وہ اس کی وجہ سے مجھے (مال) دیتا ہے جو (عام حالات میں) وہ بخل کی وجہ سے نہیں دیتا۔ اور ایک روایت میں ہے: جو اس نے اس سے پہلے مجھے نہیں دیا تھا۔