سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات
قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان
جھوٹی قسم کے نقصانات، جھوٹی قسم کے ذریعے دنیوی فوائد حاصل کرنا چالا کی نہیں وبال ہے
حدیث نمبر: 1418
- (من اقتطع مال امرئ مسلم؛ بيمين كاذبة؛ كانت نكتة سوداء في قلبه، لا يغيرها شيء إلى يوم القيامة).
سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے جھوٹی قسم کے ساتھ کسی مسلمان کے مال پر قبضہ کیا، اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے، جس کو قیامت تک کوئی چیز نہیں مٹا سکتی۔“