Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات
قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان
امانت کی قسم اٹھانا منع ہے
حدیث نمبر: 1416
-" ليس منا من حلف بالأمانة، ومن خبب على امرئ زوجته أو مملوكه فليس منا".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے امانت کی قسم اٹھائی وہ ہم میں سے نہیں اور جس نے کسی آدمی کے حق میں اس کی بیوی یا خادم کو خراب کر دیا، وہ بھی ہم میں سے نہیں۔